۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عارف حسین

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر ریحان اعظمی کے کلام کی خوشبو تاابد و ہرسو پھیلتی رہے گی ۔مرحوم کی نوحہ خوانی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہ رو زینب نہ رو نوحہ سمیت ہزاروں نوحوں کے خالق ادیب اور صحافی ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے۔ریحانِ عزا کے انتقال پُرملال کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی مرثیہ نگاری میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے چار دہائیوں تک نوجوان نسل کو اہلبیت(ع) کے غم سے شاعری کی صورت میں آشنا کروایا۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مقبول ترین نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ہم عصر شعراء اہلبیت میں نمایاں مقام پایا اورصنف نوحہ نگاری کو نئی جہت بخشی ۔ان کے لکھے ہوئے کلام ہمیں کربلا والوں کی یاد دلاتے رہیں گے۔

مرحوم ڈاکٹر ریحان اعظمی کے کلام کی خوشبو تاابد و ہرسو پھیلتی رہے گی ۔مرحوم کی نوحہ خوانی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .